لاہور ہائیکورٹ نے بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمے کے اندراج کا فیصہ معطل کردیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں داخل کرائی گئی درخواست میں بابراعظم نے ایف آئی اے اور الزامات لگانے والی خاتون حامیزہ مختار کو فریق بناتے ہوئےمؤقف اپنایا تھا کہ بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین کھلاڑی ہیں جو کئی بین الاقوامی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق مقدمہ درج کرنے سے قبل ان کا مؤقف نہیں سنا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بابر اعظم معصوم ہیں اور ہائی کورٹ سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سیشن کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ کے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے پر مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے آج کیس کی فیصلے کی سماعت کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کے خلاف مقدمے کا اندراج کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button