عالمی یوتھ چیمپئین،عثمان وزیرکےہاتھوں بھارت حریف ناک آؤٹ

عالمی یوتھ چیمپئین میں پاکستان کے عثمان وزیر نے 16ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں ہراکرباہرکردیا۔

بنکاک کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ڈھیر کیا۔عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔ 11 فائٹس میں عثمان وزیر نے ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سیکنڈ میں ناک آوٹ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام  کیا تھا۔

دوسر یجانب عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔

Back to top button