کراچی کی گرمی نے مہوش حیات کوپسینےسےشرابورکردیا

کراچی کی گرمی نے اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات  کو پیسنےسےشرابورکردیا۔آؤٹ ڈور لوکیشن پرکافی پریشان نظرآئیں۔

کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔

مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کو ہیٹ ویو سے بچنے کے طریقے بھی بتائے۔

Back to top button