لکی مروت:پولیس موبائل پر فائرنگ،اے ایس آئی سمیت 4 اہلکارشہید

لکی مروت میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن کی موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

صدر پولیس سٹیشن کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ وانڈا میر عالمی کے علاقے میں ان پر ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم، کانسٹیبل انعام اور ڈرائیور رحیم اللّہ کے نام شامل ہیں۔

Back to top button