نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب

کمشنرکراچی نے نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے متعلقہ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں‌۔

عدالت عظمیٰ نے نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے کنٹرولڈ بلاسٹنگ کا طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد کراچی کی انتظامیہ عمارت کو گرانے کے لیے متحرک ہوگئی۔

نسلہ ٹاور کو گرانے کے حوالے سے کمشنر کراچی نے ایف ڈبلیو او اور ایس بی سی اے کو خط لکھ کر مدد کی درخواست کی ہے اوردیگر کمپنیوں سے بھی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 منزلہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے محفوظ اور جدید ترین طریقہ استعمال کیا جائے گا ، تجربہ کار کمپنیوں کو تین روز میں کمشنر کراچی سے رابطے کی ہدایت کی گئی۔ تجربہ کار کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

Back to top button