پٹرولیم ڈیلرز کی منافع نہ بڑھانے پر ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
منافع نہ بڑھائے جانے پر پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کے اعلان کی دھمکی دے دی، ایسو سی ایشن کے صدر عرفان الٰہی ، سیکرٹری جہاں زیب ملک کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ 2013 میں بھی ہمارا منافع نہیں بڑھایا گیا۔
ایسو سی ایشن نے موقف اپنایا کہ ٹیکس ، بجلی، مزدوری اور دیگر اخراجات کہاں سے کہاں چلے گئے ہیں ، ڈیلرز منافع نہ بڑھنے کی صورت میں کاروبار نہیں کر سکتے۔
ایسو سی ایشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اگر منافع نہ بڑھایا گیا تو 5 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کر دیں گے ، قیمتیں بڑھنے سے قبل ہی آئل کمپنیاں تیل کی فراہمی بند کردیتی ہیں۔
