کالعدم ٹی ایل پی روز روز کا تماشہ ختم کرے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کالعدم ٹی ایل پی سے درخواست کی ہے کہ وہ ملکی مسائل میں اضافے سے باز رہیں‌، آئے روز کا تماشہ اب ختم ہونا چاہئے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کے حوالے سے طلبی پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوا تھا لیکن عدالت کا وقت ختم ہو چکا تھا۔

انھوں‌ نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہو جانا چاہئے، تحریک لبیک مسائل نہ بڑھائیں ، ہمارے نبی ﷺ کا تو پیغام ہے کہ راستے سے کنکر بھی ہٹا دینے چاہئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل کے معاملے پر آج کابینہ میں تفصیلی بات ہو گی، ورلڈ کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌ نے کہا کہ ہندوستان کرکٹ ٹیم کی جو پٹائی کی وہ انہیں یاد رہے گی، کل نیوزی لینڈ کی بھی سکیورٹی کلیئر کر دی ہے ۔

Back to top button