سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا

سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برادر ملک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے جانے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔

عمران خان نے 1.2 ارب ڈالر کی ریفائن پیٹرولیم مصنوعات کی فنانسنگ پر بھی محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔انھوں‌ نے کہا کہ ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا، ایسے وقت میں سعودی عرب نے ہمارا ساتھ دیا ہے جب دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

Back to top button