سعودی عرب نے 3.2 فیصد شرح سود پر4.2 ارب ڈالرکا پیکج دیا

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والے 4.2 ارب ڈالر سے زائد کے پیکج پر 3.2 فیصد شرح سود ادا کرنا پڑے گا۔

وزیر خزانہ نے وزیر توانائی حماد اظہر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے اس سلسلے میں بڑی پہلے سے گفتگو چل رہی تھی ، منظوری وزیراعظم عمران خان کے دورہ پر دی گئی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب سے 3 ارب اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ رکھنے کا کہا تھا، سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کاپیکج دیا ، اس رقم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ، یہ رقم ملنا ہمارے لیے مفید ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کے پیکج کی شرائط میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا ہے ، گزشتہ پیکج کی شرائط پر نیا پیکج دیا گیا ، اس پیکج پر 3.2 فیصد شرح سود ادا کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیٕں، مجھ سے یقین دہانی لے لیں، ایک آدھ چیز ہے جس پر ہماری بحث ہورہی ہے، وہ بھی ایک دو دن میں طے ہوجائیں گی۔

Back to top button