لیڈر وہی ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16فروری کو منسوخ ہو چکا ہے، نواز شریف کو ملک واپس آنا چاہیے، باہر کی کیازندگی ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید ںے کہا کہ نواز شریف کے پاس اسائلم کا آپشن ہے لیکن وہ نہیں لیں گے۔لیڈر وہی ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے،ملک کی جیلیں بھی سیاستدان کیلئے ہی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا، نوازشریف بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں، شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے درخواست نہیں دی۔
