ماہ نور بلوچ نے ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں 60 سال کے بوڑھے مرد کو بھی لڑکے کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔
حال ہی میں ماہ نور بلوچ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں اُنہوں نے پاکستان شوبز کے مسائل پر کھل کر بات کی۔
ماہ نور نے پاکستان شوبز سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں 60 سال کے بوڑھے مرد کو بھی لڑکے کے طور پر دکھا کر اسے کم عمر لڑکی سے عشق کرتے دکھایا جاتا ہے جو کہ بہت ہی بری اور غلط بات ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاید ڈرامہ میکرز کو یہ اچھا لگتا ہو لیکن جب آپ عام لوگوں کی نظر سے دیکھیں تو یہ اچھا نہیں لگتا کیونکہ اب لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے اور وہ اسے قبول نہیں کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے بھی اس ڈرامے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس میں اُنہوں نے خود اداکاری کی تھی ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں طنزومزاح کے بجائے گھر کو ایسے دکھایا گیا ہے جیسے اس میں جنگ چل رہی ہو۔
