محرم الحرام کا چاند نظرنہیں آیا،یوم عاشور 17جولائی کو ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام کا چاند نظرنہیں آیا،یوم عاشورہ 17جولائی کو ہوگا ۔
مرکزیرویت ہلال کمیٹی کااجلاس کوئٹہ میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا ۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات میں مطلع ابرآلود رہا اور چند مقامات پر مطلع صاف بھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرام الحران 1446 ہجری بمطابق 8 جولائی بروز پیر کو ہوگا اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔

Back to top button