ایف بی آر کے پاس ریکارڈ ہے،سب کو فائلرکریں گے،محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس ریکارڈ ہے سب کو فائلر کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کم از کم اس سال بجٹ میں نان فائلر ز پر کام کیا ہےہمارے پاس سارا ریکارڈ ہے سب کو فائلر کریں گے بجٹ کے حوالے سے تاجروں کی سفارشات کو دیکھیں گے نان فائلر کا ٹیکس اتھارٹی کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے ایف بی آر کو ٹھیک کرنا پڑے گا جب تک صعنت کار ایف بی آر کو انٹر ٹین کرنا بند نہیں کرتے وہ تو آتے رہے گے ہر بندا کہنا ہے 13 فیصد ٹیکس پر جائیں مگر وہ کہتے ہیں ہماری طرف نہ آئیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کی وفاقی چیمبر میں آمد وفاقی چیمبر کے ممبران سے ملاقات کی اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے محکمہ کو ٹھیک کرنا ہوگا تب تک ٹیکس کا معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا جب تک ایف بی آر کو صنعتکار انٹرٹین کرنا بند نہیں کرتا اس سال بجٹ میں نان فائلر پر کام کیا ہے سب کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے
دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویزملک نے کہا کہ یہ غیر معمولی حالات ہیں۔اگر ہم ایسے سمجھتے ہیں پاکستان میں معیشت دوسرے ممالک کی طرح چلائی جائے تو ڈر ہے دو سال پہلے والی معیشت نہ بن جائے ، وفاقی چیمبر کے ممبران سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کی تکلیف ایک جکہ ایک سیاسی حکومت کی بھی تکالیف ہیں ہمیں تکلیفوں کا پتا ہے ہم سب کے لیے کام کریں گےآج مہنگائی 40 فیصد سے 12 فیصد پر آ چکی ہے
