آئی ایم ایف کا بجلی قیمتوں پر نظر ثانی سے صاف انکار

حکومت کے رابطے پر آئی ایم ایف نےبجلی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر نظر ثانی کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جولائی میں ٹیکسز اور ٹیرف کے نفاذ کے مطالبے پر ڈٹ گیا،آئی ایم ایف کو شرط پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی گئی،بجلی قیمتوں میں اضافہ نئے پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کا بنیادی مطالبہ ہے،۔آئی ایم ایف کا ٹیرف کےساتھ بجلی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا بھی مطالبہ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال گھریلو صارفین کا بنیادی ٹیرف 69.27 روپے تک جانے کا خدشہ،ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹس کے تحت بھی الگ سے اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 100یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 37.38 روپے ہو جائیگا،ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا بنیادی ٹیرف 45.15 روپے تک چلا جائے گا،ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 50.17 روپے ہو جائے گا،400یونٹ ماہانہ استعمال کا بنیادی ٹیرف 56.73 روپے ہو جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 500 یونٹ تک استعمال پر بنیادی ٹیرف 59.76 روپے تک چلا جائیگا،501سے 600تک یونٹ کا بنیادی ٹیرف 61.70 روپےہو جائیگا۔ماہانہ 700 یونٹ کے استعمال پر ٹیرف 63.24 روپے ہو جائیگا،ٹیکسز کے ساتھ 700 یانٹ سے زائد ٹیرف 69.27 روپے ہو جائیگا۔

Back to top button