محمد خان بھٹی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں سیکرٹری پنجاب رہنے والے محمد خان بھٹی کے کرپشن الزامات پر دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

محمد خان بھٹی کو سینئر سول جج راولپنڈی غلام اکبر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے رقم اور چینی سے متعلق تفتیش کرنی ہے۔

راولپنڈی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔مقدمے کے متن کے مطابق محمد خان بھٹی پر 30 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے، انہوں نے الائنس شوگر ملز گھوٹکی سے چینی خرید کر اسٹاک کی۔

محمد خان بھٹی کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔

Back to top button