مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیری شہید

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی تازہ مثال قائم کرتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیری شہید کردیے
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
کے ایم ایس کا بتانا ہےکہ قابض فوج نے آپریشن کے دوران تین مکانوں کو بھی نقصان پہنچایا۔واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 3 کشمیری شہید ہوئے۔
