ملک بھر میں سردی کا دورانیہ طویل ہونے کا امکان

پاکستان میں اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث سردی کا موسم بھی طویل ہونے کا امکان ہے۔
موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اسی باعث سردی کا موسم بھی طویل ہو جائے گا۔ مذکورہ ویب سائٹ نےپاکستان کیلئے اگلے 2 ماہ کے موسم کی پیشن گوئی کی ہے جس کے مطابق اس مرتبہ سردیوں کا موسم طویل ہو جائے گا۔
ویب سائٹ پر اگلے 2 ماہ کے موسم کی پیشن گوئیوں کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اپریل کے آغاز تک ملک میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اپریل تک بارشیں ہونے کے باعث سردی کا موسم بھی مارچ کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔
pic 6c10b 1580837365.jpg

pic b5ef4 1580837372.jpgpic 6edfe 1580837377.jpg

 

pic e95ae 1580837381.jpg

pic 896e8 1580837384.jpgدوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔
یہ نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا ہے۔ اس نئے سلسلے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ عمومی طور پر فروری کے ماہ سے ملک میں سردی کی شدت میں کچھ حد تک کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے، تاہم رواں دسمبر اور جنوری کی طرح فروری کے ماہ میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ برس موسم گرما کے دوران مون سون کی بارشوں معمول سے زیادہ ہوئی تھیں جس کے بعد ماہرین موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ اس برس کے موسم سرما میں سردی کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین کی یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی اور ملک میں دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں ریکارڈ سردی پڑی۔ جبکہ ماہرین نے یہ پیشن گوئی بھی کی تھی کہ ملک میں اس مرتبہ موسم سرما کا دورانیہ قدرے طویل ہو سکتا ہے۔ اب ملک میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کے بعد یہ پیشن گوئی بھی درست ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button