ملک میں پہلے اومیکرون کیس کی تصدیق
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کراچی میں رپورٹ ہونے والے مشتبہ اومیکرون کیس کی تصدیق کر دی ہے، کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کی پاکستان میں بھی قومی ادارہ صحت کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے۔
اومیکرون وائرس کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کے بعد کی گئی، کرونا وائرس کے ویرئنٹ اومیکرون وائرس کا یہ پہلا مصدقہ کیس ہے، اس کے رجحانات کی شناخت کے لیے مشتبہ نمونوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
اومیکرون کے حوالے سے قومی ادارہ صحت نے اپیل کی کہ عوام این سی او سی کی ہدایات کے مطابق جلد ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ:شہباز شریف ، حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد
یاد رہے کہ اب تک ایشیا، افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکا میں کرونا کے نئے ’اومیکرون ویرینٹ‘ کے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ ہر گزرتے دن مزید ملکوں میں بھی خطرات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
