ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا

رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں، انتخابات ضرور ہوں گے، مسلم لیگ ن نے 2018 میں مشکل حالات میں الیکشن لڑا، الیکشن سے کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ملک 9 مئی نہیں 28 مئی والوں کے سپرد ہوگا، ریاست 9 مئی والوں کے چہرے جانتی ہے، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاستی اداروں، ہسپتالوں اور پولیس پر حملے کئے، نو مئی والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ن لیگ کی قیادت میں فیصلہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 8فروری کو الیکشن ہوں گے۔پاکستان کی عوام کے لئے اس قرارداد کی مخالفت کی ہے۔یہ لوگ اندر سے چپ اور باہر کھپ ہے۔
