اکشے کمار دوبارہ بھارتی شہری بن گئے

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کینیڈین شہریت چھوڑ تے ہوئے دوبارہ بھارتی شہریت حاصل کرلی۔کینیڈین پاسپورٹ رکھنے پر اکشے کمار پر شدید تنقید کی جاتی تھی جس کے بعد انہوں نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے بھارت کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی بھارتی شہریت کے کاغذات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر اکشے کمار نے لکھا کہ ‘دل اور شہریت، دونوں ہندوستانی، یوم آزادی مبارک’۔ اکشے کمار نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ 90 کی دہائی میں مجھ پر ایک بہت ہی برا دور آیا تھا جب میری ایک کے بعد ایک فلمیں فلاپ ہوتی گئیں اور لگا تار 15 فلاپ فلمیں دینے کے بعد میں مایوس ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تب مجھے لگا کہ اتنی ناکامی کے بعد بالی وڈ میں مزید کام تو ملنا نہیں اور جینے کیلئے کام تو کرنا پڑے گا، تاہم اس دوران کینیڈا میں
ورلڈکپ کے ہر میچ میں ٹیم کو پرفارم کرنا ہوگا
مقیم میرے ایک دوست نے مجھے مشورہ دیا کہ میں کینیڈا آجاؤں۔