وہ شخص جس کی ہچکیاں 68 سال تک رک نہیں سکیں

ہچکیوں کا سامنا تو ہر ایک کو ہی ہوتا ہے جس کے بارے میں کچھ افراد کو لگتا ہے کہ انہیں کوئی یاد کر رہا ہے۔ہچکی ہمارے جسم کے نچلے حصے یعنی پردہ شکم سے شروع ہوکر منہ تک پہنچتی ہے۔عموماً ہچکیاں چند منٹ کے اندر تھم جاتی ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک کیس ایسا بھی ہے جب ایک فرد کی ہچکیاں 68 سال تک رک نہیں سکی تھیں؟

جی ہاں واقعی امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے چارلس اوسبرن نامی شخص کے ساتھ ایسا ہوا۔چارلس اوسبرن ایک کاشتکار تھے اور 1922 میں وہ ایک جانور کو کھینچ کر لے جا رہے تھے۔اس جانور نے خود کو آزاد کرانے کے لیے ٹانگ چلائی جس کی شدت کے باعث چارلس اوسبرن زمین پر گر گئے۔

اس واقعے کے فوری بعد کاشتکار کو کچھ خاص محسوس نہیں ہوا، کم از کم اس وقت تک جب تک وہ کھڑے نہیں ہوگئے۔

مگر جب وہ کھڑے ہوئے تو ان کی زندگی کے بھیانک خواب کا آغاز ہوا جو 68

ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ

سال تک برقرار رہا۔

Back to top button