مولانا طارق جمیل گھر میں گرنے سے شدید زخمی،حالت تشویشناک

پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں گر پڑے اور ان کے چہرے پر چوٹیں آئیں خون زیاہ بہنے کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھر میں گرگئے جس سے ان کا چہرے پر چوٹیں آئی ہیں۔ اس حوالے سے ان کے تبلیغی ساتھی مولانا عمران بشیر نے بھی ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔
پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری ابھی مولانا طارق جمیل صاحب سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، گرنے کی وجہ سے ان کو چوٹ آئی ہے جس کے بعد 2 گھنٹے تک ان کا خون بہتا رہا ہے۔ مولانا عمران بشیر نے اس موقع پر امت مسلمہ سے دعا کی اپیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا کی طبیعت تشویشناک ہے، میری تمام امت مسلمہ سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کےلئے دعا کریں۔
استاد جی مولانا طارق جمیل صاحب سے ابھی فون پر بات چیت ہوئی، گرنے کی وجہ سے 2گھنٹے تک خون بہا، استاد جی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے
عالم اسلام سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے
حضرت کا سایہ امت کا سرمایہ ہے، اللہ تعالی مولانا طارق جمیل صاحب کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے
آمین یارب العالمین!— Molana Imran Bashir (@imranbashir789) June 1, 2020
مولانا طارق جمیل کی بات کی جائے تووہ پاکستان اور پوری دنیا میں ایک مشہور نام ہے۔ انہیں اسلام کی تعلیمات کے وسیع علم کےلئے جانا جاتا ہے۔ پوری دنیا کے لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں اور اس کی دینی تعلیمات کا احترام کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں مولانا طارق جمیل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ان کا اندازہ گفتگو سب سے الگ ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سننے والوں کو اپنی طرف مائل کر لیتے ہیں۔
ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں جب اپنے ایک بیان کی وجہ سے انہیں ٹی وی شو میں معافی مانگنی پڑی تو ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا تھا۔ اب ان کی چوٹ کے خبر کے بعد بھی ان کے مداحوں کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
