ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 58 کروڑ سے تجاوز کرگئے

آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں اور مجموعی ذخائر کی مالیت 22 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 مئی 2026 کو 22 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی اور مرکزی بینک کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 17 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے خالص ذخائر کی مالیت 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئی، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آئی ایم ایف کی فنڈ میں توسیعی سہولت اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت موصولہ رقوم اور پانڈا بانڈز کے اجرا سے ملنے والی رقوم کے سبب اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

 

Back to top button