آبنائےہرمزسےٹول ٹیکس کی وصولی برداشت نہیں کی جائےگی،ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہے کہ ناکہ بندی کے ذریعے آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں، ہم آبنائے ہرمزسےٹول ٹیکس کی وصولی برداشت نہیں کریں گے۔

ڈونلڈٹرمپ نے بیان میں کہا کہ اس وقت ایران سے مذاکرات جاری ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیے، امریکی نیوی اچھا کام کررہی، کوئی بھی بحری جہاز ایران نہیں جا پارہا، ایران سے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو قبضے میں لےلیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے سوئیڈن روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے اجلاس میں فوجی تعیناتی کے مسائل پر بات کروں گا،  آبنائے ہرمز  میں ٹول سسٹم کا نظام سفارتی معاہدے کو ناقابل عمل بنا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے،  مذاکرات میں کچھ مثبت اشارے مل رہے ہیں، پاکستانی وفد بھی آج تہران جارہا ہے، دیکھتے ہیں ایران سے معاہدہ ہو پاتا ہے یا نہیں، اتحادی متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، ایران معاملے پر ہم نیٹو  اتحادیوں سے بہت ناراض ہیں۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیح ہے کہ ایک اچھی ڈیل مل جائے ، اگر ایک اچھی ڈیل مل گئی تو یہ بہترین ہوگا ، یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ یقینی طور پر کیا ہوگا مگر بساط بھر کوشش کریں گے کہ ایک اچھی ڈیل مل جائے ، مارکو روبیو نے کہا صدر ٹرمپ کی ترجیح ہمیشہ سے ایک ڈیل رہی ہے ، ایک معاہدہ رہا ہے ، سفارت کاری رہی ہے ۔ امید ہے کہ ہم وہاں تک پہنچ سکیں گے ۔ کچھ اچھی علامات نظر آئی ہیں ، لیکن وہ حد سے زیادہ پُرامید نہیں ہوسکتے ۔

Back to top button