مکہ میں 11 گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

مکہ مکرمہ پولیس شہر میں 11 گاڑیوں کی چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان دو شہری ہیں جو عمر کی تیسری دہائی میں ہیں‘۔

’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

بشکریہ: اردو نیوز

Back to top button