سوشل میڈیا پراداکارشان کی بھتیجی کی ڈانس ویڈیووائرل

پاکستانی سوشل میڈیا پر اداکار شان شاہد کی بھتیجی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کو پاکستانی دپیکا پڈوکوون قرار دے دیا ہے۔ ٹوئٹر ٹائم لائنز پر ایک شادی کی تقریب میں کیے گئے رقص کی ویڈیو شیئر کرنے والوں نے اسے انڈین اداکارہ دیپکا پڈوکون کا مقامی ورژن قرار دیتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارفین ڈانس کرنے والی لڑکی کو ’’خوبصورت، ٹیلنٹڈ اور پراعتماد‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ صارفین نے ڈانس پر تبصرہ کرتے ہوئے تجویز دی کہ اس لڑکی کا خیال رکھیں، کیونکہ یہ بہت کمزور ہے، خواتین ٹویپس نے ڈانس کرنے والی لڑکی کے لہنگے کو موضوع بنایا تو لکھا کہ اتنا طویل اور بھاری لہنگا بنانے والے نے لڑکی پر ظلم کیا ہے۔
اسی دوران سدرہ اسلم حیدر نے پوچھا کہ کیا وہ شان شاہد کی بھتیجی ہے، ویڈیو شیئر کرنے والے نے اپنے جواب میں اقرار کیا کہ یہ وہی ہیں، تبصرہ کرنے والے کئی افراد نے ڈانس کرتی لڑکی کی صحت اور رنگت کی بنیاد پر طنزیہ جملے کہے تو جواب میں فروا نے لکھا کہ لوگ اس کی جسمانی ہیئت کی وجہ سے اسے کیوں ٹرول کر رہے ہیں، یہ بہت ہی غلط ذہنیت ہے۔ ندا نامی لڑکی نے لڑکی رقص کی تعریف کی اور ’’قاتلانہ مووز‘‘ کی صورت توصیفی تبصرہ کیا، اقصٰی نے شکوہ کیا کہ کیا ہمارے پاس اب یہی کام بچا ہے کہ شادیوں میں ہونے والی اُچھل کود کو وائرل کر کے اسے سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنی قومی پہچان بناتے بھریں۔
اس دوران سوشل میڈیا پر تنازعات میں گھری رہنے والی مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کا ذکر چھڑا تو ایک صارف مون نے لکھا کہ یہ خاتون اب جلد ندا یاسر کے شو میں دکھائی دیں گی، فصیح الدین نے ویڈیو کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اب ہر کوئی جانتا ہے کہ کیسے محنت کیے بغیر راتوں رات مشہورہواجاسکتاہے۔
شاہ رخ کی فلم پٹھان نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی