مہنگائی کا طوفان آنے والا، حکومت ناکام ہو چکی ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ الیکشن چرانے کی کوشش کی گئی تو کچھ علاقوں میں علحیدگی پسند جیسی تحریکیں بھی زور پکڑ سکتی ہیں ،انھوں نے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور آئندہ دنوں میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے۔
افغانستان پر بھی سفارتی سطح پر بے بسی نظر آ رہی ہے۔خود حکومت کے لیے نا ممکن ہو گیا ہے کہ وہ اگلے سال سے آگے الیشکن لے کر جا سکیں۔انہوں نے 60 ارب روپیہ رکھا ہے، ایم این ایز کے لیے رشوت کے طور پر بانٹنے کا جس کے نتیجے میں وہ بھی یہ چاہتے ہیں کہ نومبر 2022 سے پہلے الیکشن کرا لیں، ہماری طرف سے بھی دباؤ آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست غیر جانبدار ہو تو 2017-18 میں جو الیکشن ریفارمز ہوئی تھی وہ بہت موثرہیں۔
قوانین کا جھگڑا نہیں ہے، مسئلہ ریاستی اداروں کی دخل اندازی اور ان کی غیر جانبداری ہے۔اس کو روکنے کا راستہ عوامی دباؤ ہے۔ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ ابھی سے اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت شروع کریں گے اور ایسی حکمت عملی اپنائیں گے کہ کوئی کسی قسم کی دھاندلی نہیں کر سکے گا۔اگر کسی نے اگلا الیکشن چرانے کی کوشش کی تو خدانخواستہ خانہ جنگی کے حالات ہو سکتے اورکچھ علاقوں میں علحیدگی پسند جیسی تحریکیں بھی زور پکڑ سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی الیکشن چرانے کی کوشش کی تو وہ میرے نزدیک پاکستان کا میر جعفر اور میر صادق ہو گا۔قبل ازیں احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں پاکستان کے عوام 3 سالوں میں خوشحال ہوئے ہیں وزیر اطلاعات فرماتے ہیں کہ جتنی مہنگائی ہوئی ہے اتنا عوام کی آمدن میں ہوا ہے یہ وہ بیانات ہیں جن کا گھر گھر مذاق اڑایا جا رہا ہے ،ہر وہ شخص جو روزانہ بازار سے آٹا، ڈالیں ،دودھ گوشت ،بوڑھے والدین کے لئے دوائیں خریدتا ہے بجلی گیس کا بل دیتا ہے اس حکومت کو ہر روز بد دعائیں دیتا ہے ،ان تین سالوں میںجتنی مہنگائی ہوئی ہے اس کی مثال پیچھے ہیں ملتی ،وزیر اعظم کہتے ہیں کہ عوام خوشحال ہوئے ہیں خوشحال عوام نہیں بلکہ عمران نیازی کے وزیر اور مافیازخوشحال ہوئے ہیںجو عمران نیازی کی چھتری تلے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔
احسن اقبال نے کہا کہ میں وزیر اعظم کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کسی بازار میں سکیورٹی کے بغیر جا کر دکھائیں انہیں پتہ چلے گا کہ پاکستان کے عوام انکے اور انکی حکومت کے بارے میں کیا جذبات رکھتے ہیں ،مسلم لیگ (ن)عنقریب ایک وائٹ پیپر جاری کر رہی ہیں جس میں اس حکومت معاشی، سفارتی اور اس کی سیاسی کارکردگی کا رپورٹ کارڈ پیش کیا جائے گا اور اس رپورٹ میں پاکستانی عوام کو اُن خطرات س آگاہ کیا جائے گا جو اس حکومت کی وجہ سے پاکستان کو پیش آئے ہیں ۔
