مہوش حیات نے عامر لیاقت کو مرد بننے کا مشورہ کیوں دیا؟

اپنی بدزبانی اور ہزیان گوئی کے باعث ساکھ کے بحران کا شکار پی ٹی آئی سے وابستہ اینکر نما سیاستدان عامر لیاقت حسین نے ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر اداکارہ مہوش حیات سے پنگا لے لیا اور ہمیشہ کی طرح منہ کی کھائی۔ تمغہ امتیاز پانے والی ورسٹائل خوبصورت اداکارہ مہوش حیات نے ایرانی جرنیل قاسم سلیمانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تو تحریک انصاف کے راندہ درگاہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو لگا کہ جیسے اداکارہ نے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے آؤ دیکھا نہ تاؤ ۔۔۔ پہلے مہوش حیات کے قاسم سلیمان کی شہادت پر اظہار افسوس پر تنقید کی اور پھر ان پر ذاتی حملے شروع کرتے ہوئے آئٹم گرل کی اصطلاح کو گالی بنا کر پیش کیا۔
مہوش حیات بھی کہاں ہار ماننے والے تھیں، اپنے جواب میں عامر لیاقت کو صاف کہہ دیا جو کرنا ہے کرلو۔ بولیں تم جیسوں سے اور کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔ جناب نے پہلے بھی مجھے بڑی دھمکیاں دیں تھیں عدالت میں جانے کی، پہلے ذرا یہ تو بتاؤ کیا بنا اس کیس کا۔۔۔۔ مرد بن کر دکھائو عامر لیاقت۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت مہوش کی ایک ہٹ فلم لوڈویڈنگ کے بعد سے ان کے خلاف ٹویٹس کرتے رہتے ہیں۔ اس فلم میں ڈاکٹر عامر لیاقت کو ایک استحصالی اینکر کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس پر عامر لیاقت نے شدید ردعمل دیتے ہوئے بذریعہ عدالت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نامور اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی و سیاسی مسائل پر اپنے رائے اور نظریات کا اظہار کرنے میں پیش پیش رہتی ہیں۔ حال ہی میں مہوش حیات نے ٹوئٹر پر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا کہ ’’یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے‘‘۔


مہوش حیات کے ٹویٹ پر عامر لیاقت حسین کو لگا کہ شاید وہ آئی ایس پی آر کے ترجمان ہیں یا وزیر خارجہ ۔۔۔ بس اسی غلط فہمی میں نام نہاد ڈاکٹر صاحب نے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ عامر لیاقت نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ’ تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دینا شروع کر دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟‘۔


عامر لیاقت کو شاید یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ حکومت پاکستان نے قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت کی ہے اور پاکستانی فوجی ترجمان نے ایران اور امریکہ کی لڑائی میں امریکی اتحادی بننے سے انکار کیا ہے۔
تاہم عامر لیاقت کا مہوش کو طنزاً ’آئٹم گرل‘ کہنا مہنگا پڑا اور مہوش نے بھی عامر لیاقت کی تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’ٓآئٹم گرل‘‘اپنی رائے کے اظہار کا اپنا جمہوری حق استعمال کر رہی ہے جب کہ آپ ہمیشہ کی طرح اس معاملے کو ذاتی بنا رہے ہیں‘۔ بات یہیں پر ختم نہ ہوئی بلکہ مہوش حیات نے اگلی پچھلی ساری کسریں نکالتے ہوئے عامر لیاقت کو کہا کہ ’مرد بنیں! مرد بن کر دکھائیں۔ ویسے یہ تو بتائیں کہ اس مقدمے کا کیا ہوا جو آپ نے میری فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے خلاف دائر کیا تھا، میں انتطار کر رہی ہوں‘۔


یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عامر لیاقت حسین نے اداکارہ کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ دراصل اس فلم میں عامر لیاقت حسین کا کردار ایک ایسے اینکر کے طور پر دکھایا گیا تھا جو پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا جذباتی استحصال کرکے اپنے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ جواب انعامی لیاقت نے اس فلم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ متعلقہ لوگوں کو عدالت میں لے کر جائیں گے تاہم انھوں نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جس کی نشاندہی مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں بھی کی۔
خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ عامر لیاقت حسین نے اداکارہ مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے ایوارڈ شو کی تقریب میں مہوش حیات کی بولڈ پرفارمنس پر تنقید کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button