نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین باؤلر بن گئے

پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر نے نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی اور بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کی بدولت وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے کم ترین کرکٹر بن گئےہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 212 رنز کی برتری حاصل کی تھی جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے لیے تھے۔


بنگلہ دیش کی ٹیم مثبت انداز میں دن کے اختتام اور مزید کوئی وکٹ نہ گنوانے کے لیے پرامید تھی لیکن نسیم شاہ نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔نسیم نے اپنے 8ویں اوور کی چوتھی گیند پر نجم الحسن شانتو کی 38رنز کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا کر اہم شراکت کا خاتمہ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر نائٹ واچ مین تیج الاسلام کو بھی ایل بی ڈبلیو کردیا۔نوجوان فاسٹ باؤلر نے عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے محمد محمود اللہ کو سلپ میں کیچ کرا کر ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
https://twitter.com/RaheelNama/status/1226483328926265344?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1226483328926265344&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F11200495e3ff91d2e159
نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستان کے چوتھے باؤلر ہیں اور ان سے قبل وسیم اکرم دو مرتبہ جبکہ محمد سمیع اور عبدالرزاق ایک، ایک مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button