نواز شریف، مریم نواز کے ٹرائل کا آڈیو کلپ جعلی ہے

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف اور مریم نواز کے ٹرائل سے متعلق متنازع آڈیو کلپ میں اپنی آواز کو جعلی قرار دے دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ آڈیو کلپ ’جعلی‘ ہے اور میں نے آڈیو کال میں موجود شخص سے کبھی بات چیت نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے اس کے بارے میں تھوڑا دو ٹوک ہونے دو، بدقسمتی سے یہاں یہ ادارے ہیں جو حکم دیتے ہیں، اس کیس میں ہمیں میاں صاحب (نواز شریف) کو سزا دینی پڑے گی، (مجھے) کہا گیا ہے کہ ہمیں عمران صاحب (عمران خان) کو (اقتدار) میں لانا ہے۔
سابق چیف جسٹس نے مبینہ طور پر مزید کہا کہ سزا تو دینی ہی پڑے گی ، لائن کے دوسرے سرے پر موجود آدمی کہتا ہے کہ نواز کی بیٹی مریم نواز سزا کی مستحق نہیں ہے ۔
#FactFocus Exclusive :
Saqib Nisar, the Chief Justice of Pakistan, ordered to sentence Nawaz Sharif and Maryam Nawaz as "institutions" wanted to bring Imran Khan to power.
Fact Focus Youtube Video Linkhttps://t.co/AQZW3s5R3Z pic.twitter.com/oPFdTGt8S1— #FactFocus (@FactFocusFF) November 21, 2021
میں نے اپنے دوستوں سے بات کی کہ اس بارے میں کچھ کیا جائے لیکن وہ نہیں مانے، عدلیہ کی آزادی نہیں رہے گی، اس لیے رہنے دیں۔آڈیوکلپ سے متعلق مذکورہ انکشاف فیکٹ فوکس نامی ویب سائٹ نے کیا، اس آڈیو کلپ کی جانچ امریکا کی ایک معروف فرم نے کی جو ملٹی میڈیا فرانزک میں مہارت رکھتی ہے۔
