نواز شریف سے دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کی اہم ملاقاتیں

دبئی میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات جاری ہیں،دوست ممالک کے سرمایہ کاروں نے ملاقاتیں کیں۔انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق نواز شریف سے “خصوصی ملاقاتوں “ میں سیاست سے زیادہ معیشت پر گفتگو ہوئی۔ملاقاتوں میں ایسے ممالک کے مندوبین بھی شریک ہو رہے ہیں جو عالمی سیاست پر اپنا اثر و رسوخ آہستہ آہستہ بڑھا رہے ہیں جبکہ پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے ملک میں معاشی تعاون بذریعہ سرمایہ کاری کا یقین دلایا گیا ہے۔
نوازشریف سے خصوصی ملاقاتوں میں پاکستان کو فی الحال معاشی بحران سے نجات دلانے پر لائحہ عمل بنانے پر غور کیا جارہا ہے
ذرائع کا کہنا ہے ملک کے سیاسی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں کا اثر معاشی خصوصاً بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر نہیں پڑے گا اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
