نواز شریف وطن واپس آئیں، ٹکٹ میں دوں گا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپس نہیں آنا ہے، وہ واپس آئیں، میں انہیں ٹکٹ دوں گا۔
شیخ رشید نے راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبے کے منظوری کے بعد علاقے کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار میٹر تک کسی کو پریشان یا بے دخل نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کہ لوگ اپنے پلازے بنائیں یا عمارتیں، نقشہ کی منظوری ہم دینگے تاکہ غربت کو ختم کیا جا سکے، عمران خان کا ایجنڈا ہے کہ ملک سے غربت ختم کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نالہ لئی کا منصوبہ منظور ہو گیا، شاید میری زندگی میں ہی نالہ لئی مکمل ہو جائے گا اور اس ملک کی تاریخ بدل جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں کسی کو بے دخل نہیں ہونے دیں گے، ہمارے ملک میں قبضہ مافیا زیادہ ہے ہم نے تمام شہروں میں قبضہ مافیا کو کمزور کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہر پارٹی یہ ہی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی، جس میں پرائیویٹ پارٹنر شپ میں 80 ارب روپے خرچ ہوں گے، اور اگر اس منصوبے میں کام آہستہ ہوا تو میں اپنا ڈیرہ نالہ لئی میں بنا لوں گا۔

Back to top button