بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کی مودی سرکار پر تنقید
بالی ووڈ سٹار اداکار نصیر الدین شاہ بھارت میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان پر خود پر قابو نہ رکھ سکے اور مودی سرکاری کو کھری کھری سنا دیں۔
نصیرالدین شاہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ مودی سرکار میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے اور ایسا ہر شعبے میں دیکھا جا رہا ہے۔
بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے، مسلمان اپنے گھر، خاندان اور بچوں کا دفاع کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خون خرابے اور نسل کشی پر مکمل خاموشی کے سوال پر نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے، مودی نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔
