نورمقدم قتل کیس میں عدالت کا ملزم پر اظہار برہمی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے دوران سماعت بار بار بولنے کی کوشش پر برہمی کا اظہار کیا۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
کیس کی سماعت کے دوران ملزموں کے وکیل نے دلائل دیئے کہ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کی ، مقدمے کے تفتیشی افسربھی ادھر ہی ہیں ، مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے مسلسل بولنے کی کوشش پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا جبکہ پولیس نے مرکزی ملزم کو چپ کرا دیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ اور فنگر پرنٹس لینے والے گواہوں کو طلب کیا گیا ہے ، عدالت نے ملزموں کو بخشی خانہ بھیجتے ہوئے کیس کی سماعت میں دن ڈیڑھ بجے تک بلا لیا۔
