پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی، حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآبادکنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، انہوں نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔
حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت نے 11 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ حسان خان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی اور کوشال پریرا نے ایک ایک رنز بنائے،گلین میکسویل صفرپر آؤٹ ہوئے، حنین شاہ 9 رنز بناسکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 27 رنز کے عوض 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، ناہید رانا نے 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا رہا ، زلمی کی چوتھی وکٹ 40 رنز پر گرگئی تھی جس کے بعد ایرون ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح دلوادی۔
ایرون ہارڈی نے فائنل میں آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور 56 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
قذافی سٹیڈیم میں ہاؤس فل ہے، ٹاس سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔
پشاور زلمی کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لاہور نے ہمیشہ ہی ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا، ہم اپنے پلان کو نافذ کرنا یقینی بنائیں گے۔
کپتان حیدرآباد کنگزمین مارنوس لبوشین کا کہنا تھا کہ بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے، پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
