پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا : فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، جب کہ ریاست کے غیر متزلزل،پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی،جس میں صوبے کی صورت حال، ترقی اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کاکہنا تھاکہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا،بلوچستان باصلاحیت،ثابت قدم،محب وطن اور باوقار عوام سے مالا مال ہے،بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت اور مواقع کی کوئی کمی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ قوم کے اجتماعی عزم اور ریاست کے غیرمتزلزل، پختہ اور فیصلہ کن ردعمل کے ذریعے ان مذموم عزائم کو ناکام بنایاجائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنےوالے پراکسی عناصر کو بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے،صوبے کی ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کےلیے استعمال کیا جارہا ہے۔
عمران خان کی ہسپتال منتقلی ، حکومت نے دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی
چیف آف ڈیفنس فورسز نے نوجوانوں کو معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزا طبقہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ریاست کے غیرمتزلزل،پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل سے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائےگا۔
