وزیراعظم کی قذافی سٹیڈیم آمد،پی ایس ایل فائنل کا میچ دیکھا

وزیرِاعظم شہباز شریف پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر قذافی سٹیڈیم آمد،وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم نے پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میچ کا کچھ حصہ بھی دیکھا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے سٹیڈیم آمد کے دوران پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔اس موقع پر وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم  میچ کا کچھ حصہ دیکھنے کے بعد قذافی سٹیڈیم سے روانہ ہو گئے جبکہ فائنل میچ کے دوران سٹیڈیم میں شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی اور ماحول انتہائی پُرجوش رہا۔

Back to top button