زیادہ پانی پینے سے بھی گردوں کی پتھری سے بچنے میں مدد نہیں ملتی،ماہرین

ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ پانی پینے سے بھی گردوں کی پتھری سے بچنے میں مدد نہیں ملتی۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گردوں میں پتھری بہت تکلیف دہ مرض ہوتا ہے اور ایک تخمینے کے مطابق صرف امریکا میں ہی ہر 11 میں سے ایک فرد کو اپنی زندگی میں کسی موقع پر اس کا سامنا ہوتا ہے۔
عام طور پر گردوں میں پتھری کا سامنا 40 سے 60 سال کی عمر کے درمیان افراد کو ہوتا ہے۔مگر ہر عمر کے افراد اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
زیادہ تر جن افراد کو ایک بار گردوں میں پتھری کا سامنا ہوتا ہے، انہیں مستقبل میں بھی کم از کم ایک بار ضرور اس عارضے کا علاج کرانا پڑتا ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ڈیوک یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی اس تحقیق میں ایک کلینیکل ٹرائل کیا گیا جس میں 1658 افراد کو شامل کیا گیا۔
