سکیورٹی فورسز،پولیس کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 49 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائیوں میں 49 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران پولیس کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں 49 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق بلوچستان میں مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور اضلاع میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، بڑی تعدادمیں ہتھیار، دھماکاخیزمواد، ریموٹ ڈیٹونیشن آلات قبضے میں لےکر تلف کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں، شمالی وزیرستان، اور کزئی اورخیبر اضلاع میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سےتعلق رکھنے والے 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا، کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد،آئی ای ڈیز،ہتھیار،گولہ بارود اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیاں بھارتی پراکسیز، فتنہ الخوارج، فتنۃ الہندوستان کے خاتمے کیلئےجاری بلاتعطل انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانےکی کوششوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا گیا، سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے عزم پر ثابت قدم اور غیر متزلزل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دیگربھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہےگی۔
