نومبر میں گیس بحران مزید سنگین ہونے کا خطرہ
لیکوئیفائڈ نیچرل گیس ( ایل این جی )کے دو کارگو کم ہونے سے گیس کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔
2 ایل این جی کارگوز کے لیے وفاقی حکومت نے ایمرجنسی ٹینڈر جاری کر دیئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ رواں ماہ گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو وزیر توانائی حماد اظہر جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گیس بحران پر سوالات کا جواب دینے کیلئے نہیں۔
پروگرام کے دوران حماد اظہر کہتے رہے کہ وہ دوبارہ پروگرام میں آ کر جواب دیں گے ، وزیر توانائی کو بار بار پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا۔
