نگران وزیراعظم انوار الحق کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام

نگران وزیراعظم انوار الحق کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت،پاسداری جاری رکھے گا ۔عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔غزہ میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال سب کے سامنے ہے۔اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے۔
انوارالحق کاکہنا ہے کہ فلسطین میں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم باعث تشویش ہیں۔عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کیلئے کوششیں کرے۔عالمی برادری فلسطینیوں کواپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے۔
