نیب نے رانا ثناءاللہ کے گھر والوں کو بھی نوٹس جاری کردیئے

نیب نے منشیات اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا سینئر ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور گھر کے دیگر افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی اہلیہ، بیٹی اور د اماد کو اپنے اثاثے اور ذرائع آمد ن ظاہر کےلیے نوٹس جاری کردیئے۔
یاد رہے کہ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ پر نیب کی جانب سے آمد ن سے زیادہ اثاثے ہونے پرکیس چل رہا ہے جس میں اب ان کے علاوہ ان کے گھر والوں کو بھی تفشیشی نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں۔ نیب کی جانب سے رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے خلاف نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
نیب کی جانب سے کی جانی والی کارروائی کے بارے میں رانا ثناءاللہ نے کچھ روز قبل نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب جس طرح کام کر رہی ہے، یہ اس کا کام نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے نیب آرڈیننس میں تبدیلی کی ہے، مزید نام لیتے انہوں نے بی آر ٹی پشاور کا ذکر کیا تھا کہ نیب آرڈیننس میں تبدیلی بی آر ٹی کے مجرموں کو بچانے کے لئے کی گئی ہے۔رانا ثناءاللہ سمیت مختلف ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے بھی نیب آرڈیننس میں ترمیم کو لے کر تنقید کی جاچکی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نیب کو ذاتی مفاد کےلئے استعمال کررہی ہے۔
اپنے تازہ ترین جاری کردہ بیان میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ا سے برا سیاسی انتقام کیا ہو گا کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو ان کے خاندانوں سمیت جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے، ان کے خلاف مقدمے چلائے جا رہے ہیں، جب کہ حکومت کے اپنے لوگ کرپٹ ہونے کی بجائے سر عام گھوم رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے خلا ف بھی تفشیشی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں انہیں بھی اپنے اثاثے ظاہر کروانے کا کہا گیا ہے۔
