نیوزی لینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کیویز ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔
جواب میں اسکاٹش ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا تاہم وہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گلین فلپس نے 33 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سکاٹ لینڈ کے براڈ ویل اور سفیان شریف نے دو دو جب کہ مارک واٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا ، مائیکل لیسک 42 اور میتھیو کراس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ، سکاٹش ٹیم 173 رنز کے ہدف کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو فتح کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ، نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 172 رنز بنائے اور سکاٹ لینڈ کے لیے 173 رنز کا ہدف مقرر کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے ڈیرل مچل اور پھر کین ولیمسن نے مجموعی طور پر 35 رنز بنائے ، اس موقع پر گلین فلپس نے گپٹل کے ساتھ برتری حاصل کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کو اپنا ہدف مقرر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
گپٹل اور فلپس نے 105 رنز کی شراکت بنائی ۔ فلپس 157 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس نے 33 رنز کی انفادی اننگنز کھیلی ۔
