نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ کیویز کی ٹیم ڈھاکہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔

تفصیلات کی مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں کوویڈ ٹیسٹ کیا جائے گا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملے گی ۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹر اسکواڈ میچ شیڈول ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو ہو گا۔ سیریز کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 25، 26 اور 29 ستمبر، یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

Back to top button