نیویارک میں وزیر اعظم شہباز شریف کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس سےملاقات میں غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ اسرائیل کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنا ہوگا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس کےدرمیان نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی جس میں غزہ کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شہباز شریف نےکہا کہ فلسطین کے عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتےہیں،اسرائیل فلسطین کےعوام کی نسل کشی کر رہاہے،اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر مظالم کی بھرپور مذمت کرتےہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستانی عوام کےدل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ایک سال کےدوران 41 ہزار مظلوم فلسطینیوں کو شہید کیاگیا، ان کےگھر تباہ کیےگئے۔ان کاکہنا تھا کہ صہیونی فورسز نے شہر،دیہات، اسپتال، اسکول اور بنیادی ڈھانچہ مکمل تباہ کر دیا،تاریخ نے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی جو فلسیطن میں کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ وقت آیا ہےکہ سب اکھٹے ہوکر غزہ میں جنگ بندی کامطالبہ کریں،اقوام عالم فلسطین کی آزاد ریاست کی تکمیل یقینی بنائےکیوں کہ آزاد فلسطین کےبغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نےکہا کہ فلسطین کےمعاملے کو طوالت دی گئی جس سےدنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے جب کہ فلسطینی بھائیوں کی استقامت، صبر اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک وقت آئے گا کہ آزاد فلسطین کا قیام ہو گا۔

فلسطین کےصدر کا کہنا تھاکہ پاکستان ابتدائی دور 1948 سےپہلے فلسطین کےساتھ کھڑا ہے، پاکستان کےلیے جتنا ممکن ہوا فلسطینی بھائیوں کی مدد کی، عالمی برادری کےسامنے بھی پاکستان نےہمیشہ فلسطین کی مکمل حمایت کی۔

 

اسرائیل پر تجارت اور اسلحہ سمیت دیگر پابندیاں لگانےکا وقت ہے : وزیر اعظم شہباز شریف

Back to top button