آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ کے بعد اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان

آئی ایم ایف کی جانب سے 7 ارب ڈالر کےبیل آؤٹ پیکج کی منظوری کےبعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کارجحان ہے،آج کے ایس ای-100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ دیکھاگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کے ایس ای-100 انڈیکس 602 پوائنٹس یا 0.73 فیصد بڑھ کر 82 ہزار 850 پر پہنچ گیا،جو گزشتہ روز 82 ہزار 247 پر بند ہواتھا۔
یادرہے کہ گزشتہ رات آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے 7 ارب ڈالر کےبیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔
وزارت خزانہ کےذرائع نے بتایاتھا کہ پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنےکا امکان ہے،قرض پروگرام منظوری کےبعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال مل جائےگی۔ آئی ایم ایف کاقرض 5 فیصد شرح سود سےکم پر ملےگا۔
قبل ازیں گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔
