نیپال کا ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

نیپال نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔نیپالی کابینہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔نیپال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ریکھا شرما نے بتایا کہ یہ فیصلہ ٹک ٹاک سے نیپال کی ‘سماجی ہم آہنگی’ کو نقصان پہنچنے کے باعث کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقبول ویڈیو شیئرنگ کا ‘غلط’ استعمال کیا جا رہا تھا جس کے باعث مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پابندی کا اطلاق جلد ہوگا، مگر فی الحال انہوں نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔نیپالی ٹیلی کام اتھارٹی کے سربراہ پرشوتم کنال نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کو ایپ بند کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
