زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانیوالی ایپس کونسی ہیں؟

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے ایکس پر 2022 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز (ایپس) کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
سب سے زیادہ مقبول ایپلیکیشنز کی فہرست میں ٹک ٹاک کے بعد انسٹا گرام دوسرے، فیس بُک تیسرے، واٹس ایپ چوتھے اور ٹیلی گرام پانچویں نمبر پر ہے۔
اس کے علاوہ بچوں میں مقبول گیم سب وے سرفرز چھٹے، اسٹمبل گائز ساتویں، اسپاٹی فائے آٹھویں، شین نویں جب کہ میسنجر دسویں نمبر پر ہے۔اس فہرست میں ایلون مسک کا ایکس 16ویں نمبر پر رہا۔
گزشتہ کچھ سالوں میں سوشل میڈیا دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلا اور اس کے استعمال میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اب عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ویب سائٹس سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے۔
