غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ روایتی سرنجوں کی فروخت کا نوٹس

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ روایتی سرنجوں کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق نگران وفاقی وزیرصحت نے غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ روایتی سرنجوں کی فروخت کے خلاف مہم کی ہدایت کی ہے جس پر مارکیٹ سروے کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے فیلڈ دفاتر اور صوبائی محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ روایتی سرنجوں کو بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے جس کا استعمال ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

Back to top button