وزن کم کرنے کیلئے سونا مسلسل بیٹھے رہنے سے بہتر قرار

ماہرین صحت نے وزن کم کرنے کیلئے سونا مسلسل بیٹھے رہنے سے بہترقرار دیدیا۔
آپ کس طرح سے زندگی گزار رہے ہیں، آپ کے روزمرہ کے معمولات کیسے ہیں، یہ سب براہ راست انسان کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے، نامناسب روٹین آپ کی زندگی کو کم کرسکتی ہے۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ ایکٹو لائف اسٹائل اپنائیں کھانے کے لیے بھی درست ڈائیٹ کا انتخاب کیا جائے۔
ہم نے کئی تجزیوں اور تحقیق میں پڑھا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جسمانی سرگرمیاں کی جائیں، جیسے کہ دوڑنا، چلنا، سائیکلنگ، تیراکی یا سیڑھیاں چڑھنا وغیرہ۔
اس کے علاوہ یوگا، جم اور ورک آؤٹ جس میں مختلف ورزش کرائی جاتی ہیں، یہ سب وزن کم کرنے کے لیے مؤثر ہے، بے شک اس میں کوئی شک نہیں لیکن اب ایک حالیہ تحقیق میں حیران کن انکشاف ہوا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ سخت سے سخت جسمانی سرگرمیاں کی جائیں، غیر متوقع طور پر سونے سے بھی وزن میں کمی ہوسکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق ان افراد کا موازنہ کیا گیا جو روزانہ 30 منٹ تک مسلسل بیٹھے رہتے ہیں اور وہ جو 30 منٹ تک سوتے ہیں، ان میں سوئے ہوئے افراد کے جسم کے وزن اور کمر کے سائز میں کمی دیکھی گئی۔

Back to top button